اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

بھارتی مداح ’وی پی این‘ لگا کر ہانیہ عامر کی پوسٹس دیکھنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بھارتی مداح ’وی پی این‘ لگا کر ان کی پوسٹس دیکھنے آگئے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’شرجینا‘ کا مرکزی کردار نبھانے کے بعد ہانیہ عامر کی مقبولیت بھارت میں بھی ہوگئی اور مداح ان کی پوسٹس باقاعدگی سے دیکھتے ہیں۔

پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد جب مودی سرکار نے پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈی

بھارت میں انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک ہونے کے بعد ہانیہ عامر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سوال کیا کہ ’یاد نہیں ستاتی؟‘

اداکارہ کی پوسٹ پر بھارتی مداحوں نے جواب دیا کہ ’بہت یاد آتی ہے، وی پی این کی سبسکرپشن حاصل کرکے آپ کی پوسٹس دیکھ رہے ہیں۔‘

زیادہ تر بھارتی مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ انہوں نے ہانیہ عامر کی خاطر وی پی این کی سبسکرپشن حاصل کرلی، اداکارہ فکر نہ کریں، وہ ان کی پوسٹس دیکھ رہے ہیں۔ مرد مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ہانیہ عامر کی بہت یاد آتی ہے اور بار بار آتی ہے۔

جہاں بھارتی مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کیے، وہیں بنگلادیشی مداح بھی تبصرے کرنے آگئے۔

ایک بھارتی مداح نے کمنٹ کیا کہ وہ اپنے بھارتی دوستوں کو اداکارہ کا پیغام پہنچائیں گی، جس پر ہانیہ عامر نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کچھ بھارتی مداحوں نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ فکر نہ کریں، بھارتی مریخ سے بھی ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرلیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں