پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

جنگ بندی معاہدے پر حماس کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ گروپ کا موقف اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ جنگ بندی کی تجویز کے بنیادی اصولوں کے مطابق ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے عید کے دن ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ حماس ایک ایسے معاہدے کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے جو مستقل جنگ بندی، غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلاء، تعمیر نو اور تبادلے کے معاہدے کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ بلنکن کی جانب سے گزشتہ ہفتے جنگ بندی کی تجویز کے جواب پر حماس پر تنقید کے بعد تبصروں پر مزید کہا کہ فلسطینی اپنی قومی جدوجہد کے لیے لچک، مزاحمت اور عزم کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

- Advertisement -

امریکی دعوؤں کے باوجود کہ حماس نے جنگ بندی تجویز کو قبول کر لیا ہے تاہم اسرائیل کی حکومت نے ابھی تک عوامی سطح پر اس معاہدے کی حمایت نہیں کی ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے مسلسل اصرار کیا ہے کہ حماس کی شکست سے پہلے جنگ ختم نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں