حال ہی میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذیلی ادارے کی ورلڈ ہپی نیس ڈے 2025 کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان کے شہری پڑوسی ملک بھارت کی معاشی برتری کے باوجود زیادہ خوش ہیں۔ اس ویڈیو میں آپ کو اس کی وجہ بتاتے ہیں سماجی علوم کے ماہر ڈاکٹر ریاض شیخ۔
یہ بات دل چسپی سے خالی نہیں کہ تمام تر معاشی دعوؤں کے باوجود پاکستان کے شہری کیوں بھارت کے شہریوں سے زیادہ خوش ہیں، رپورٹ میں پاکستان کا نمبر 109 اور بھارت کا 118 واں ہے۔ یہ رپورٹ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ صرف معاشی بہتری کسی بھی معاشرے میں خوش رہنے کا سبب نہیں ہو سکتی۔
فہرست میں فلسطین کو پاکستان سے زیادہ خوش ملک قرار دیا گیا ہے اور اسے 108 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جب کہ اسرائیل کو دنیا کے خوش ترین ممالک میں 10 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، سعودی عرب، امریکا، برطانیہ کے شہریوں کا شمار دنیا کے خوش نہ رہنے والے درجے میں رکھا گیا ہے۔
زمینداروں نے سولر پینلز والے چھوٹے ڈیمز بنا کر بڑا مسئلہ کیسے حل کیا؟ ویڈیو رپورٹ
واضح رہے کہ پہلے نمبر پر ملکوں کی درجہ بندی کو وہاں بسنے والوں کی آمدنی (جی ڈی پی)، صحت مند زندگی، تیسرے نمبر پر مشکل وقت میں سہارا ملنے کی توقع یا سماجی تعاون، چوتھا آزادی اور پانچویں نمبر پر سخاوت کے معیار پر رکھا گیا ہے۔