کراچی: بولی ووڈ انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ریکھا آج 10اکتوبرکو اپنی 61ویں سالگرہ منائیں رہی۔
قاتل نگاہوں اور نمکین رنگت والی بولی وڈ کی ساحرہ ریکھا نے دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں آنکھ کھولی۔
گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے کرئیر شروع کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
انیس سو چھہتر میں ریکھا نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا، 1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی دلادیا۔
اداکارہ ریکھا کے یادگار کرداروں میں سے ایک اور اہم کردار انھوں نے اپنی فلم ”امراﺅ جان ادا“ میں ادا کیا۔یہ فلم مرزا حادی رسوا کے1905ءمیں لکھے گئے مشہور اردو ناول امراﺅ جان اداپر1981ءمیں بنائی گئی ۔
اداکارہ نے”امراﺅ جان ادا“ میں انیسویں صدی کی معروف طوائف اور شاعرہ کا لازوال کردار ادا کیا۔1981ءمیں ہی ان کی ایک اور مشہور فلم” سلسلہ “ نمائش کیلئے پیش کی گئی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ فلم اداکارہ کی حقیقی زندگی کی عکاس ہے۔
ریکھا کی شادی صنعتکار مکیش اگروال سے ہوئی ، تاہم جب وہ ملک سے باہر تھیں تو انہوں نے خوکشی کرلی ۔
انہوں نے اپنے 40 سالہ فنی سفر میں 180 سے زائد فلموں میں کام کیا، سن 2010 میں بھارتی حکومت کی جانب سے ریکھا کو پدما شیری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ریکھا کی آنکھوں کی مستی تو سب ہی کو یاد ہوگی، فلم امراؤ جان کی اداؤں نے بھی ثابت کر دیا کہ دل چیز کیا ہے آپ جان لیجئے۔
In Ankhon ki Masti k -Umrao Jaan (1981) by MrBilal2009
Kaisi Lag Rahi Hoon Main by tft7869
Aaj Imtehan Hai – Amitabh Bachchan – Rekha… by munim-hardsolution
Dil Cheez Kya Hai-Umrao Jaan Song [HD] (1981) W… by bollywooddhamaka