پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

شادی کا جشن، باراتی کے کاندھوں پر بیٹھا دلہا اوندھے منہ زمین پر گر پڑا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہونے والی شادی کی تقریبات تفریح سے بھرپور ہوتی ہیں کیوں کہ ان شادیوں میں اکثر ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اکثر ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ شادی کے روز دلہا دلہن دونوں کے رشتے داروں کا بس نہیں چل رہا ہوتا کہ دلہا دلہن کو گود میں اٹھا کر اسٹیج تک پہنچا دیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے وائرل ہوئی ہے جس میں دلہے کا دوست نوشے کو اپنے کندھے پر بٹھاکر رقص کررہا ہے اور باقی باراتی بھی اس کے پیچھے رقص کرتے ہوئے چل رہے ہیں۔

دوست کے کندھے کی سواری دلہا کو بہت مہنگی پڑی اور اچانک دلہا سر کے بل زمین پر گر پڑا، دلہا کو بچاتے ہوئے دوست بھی گرگیا اور ایک اور خاتون دلہا کو گرنے سے بچانے میں ناکام رہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے پیچھے بالی ووڈ فلم ‘دم’ کا گانا ‘بابو جی ذرا دھیرے چلو’ بھی چل رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں