تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

سعودی عرب میں جرائم کی روک تھام کے لیے ایپ کا نیا ورژن متعارف

ریاض: سعودی عرب میں پبلک سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے جرائم کی روک تھام کے لیے ’کلنا امن‘ کے نام سے ایپ کا نیا ورژن متعارف کروادیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پبلک سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے ایپ کلنا امن کا نیا ورژن متعارف کروادیا جس میں اس کی خصوصیات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ایپ میں ہراساں کرنے، انسانی اسمگلنگ اور سائبر کرائمز کی روک تھام کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سائبر کرائم میں کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی کے حوالے سے خلاف ورزی، اس کی شناخت کی چوری، اسے بلیک میل کرنا، سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنا، بدنامی، دھوکا دینا شامل ہیں۔

انسانی اسمگلنگ کے جرائم میں جبری مشقت ، بھیک مانگنا ، غیر ملکیوں کی منتقلی اور ان کو اسمگل کرنا نیزاعضا کی اسمگلنگ اور کسی بھی شخص کو غلام بنانے جیسا سلوک روا رکھنا شامل ہے۔

ماہرین نے یقین ظاہر کیا ہے کہ اس ایپ میں مذکورہ جرائم کی بابت آگاہی کی شمولیت سے ان جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

کنگ عبدالعزیز برائے قومی مکالمہ کے سیکریٹری، ماہر سماجیات ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الفوزان نے کہا کہ ہر معاشرے کا اقدار پر مبنی اپنا نظام ہوتا ہے اور کسی بھی سیاسی نظام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان اقدار اور لوگوں کا تحفظ کرے اور انہیں معاشرے کے دیگر ارکان کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے سے روکے۔

Comments

- Advertisement -