اشتہار

ہراسمنٹ کی وجوہات اور احتیاط کیا ہے؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

جنسی ہراسانی (ہراسمنٹ) کسی بھی خاتون یا بچی کے ساتھ بھی اس کے گھر میں، اس کی کام کی جگہ پر، عوامی سفر کے دوران یا کسی بھی عوامی مقام پر ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں کلینکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر ثوبیہ نے ہراسمنٹ کی وجوہات اور اسے بچاؤ سے متعلق اہم مشورے دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہراسمنٹ ہر معاشرے میں پائی جانے والی ایک ایسی ذہنی بیماری ہے جس کا مریض یہ ظاہر نہیں ہونے دیتا کہ وہ کس حد تک اس بیماری کاشکار ہے اور اس کا دوسرا پہلو خاندانی یا موروثی اثرات بھی ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی آپ کے کپڑوں، رنگ ، شکل و صورت یا کسی بھی حوالے سے جملے کستا ہے تو وہ بھی ہراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہے اور جہاں تک جنسی ہراسمنٹ کا تعلق ہے جیسا کہ گزشتہ روز گلستان جوہر میں پیش آنے والے واقعے میں دیکھنے میں آیا تو ضروری نہیں کہ ہراسمنٹ کرنے والا ذہنی بیمار بھی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہراسمنٹ کے معنی متشدّدانہ دباؤ، غیر معمولی طور پر دوسروں کو اپنے سے نیچا دکھانا، متعصبانہ رویّے، غیر مہذب جسمانی حرکات، جنسی دعوت دینے والے پوشیدہ لین دین، زبانی کلامی و جسمانی حرکات سے کسی کی عزت اچھالنا وغیرہ شامل ہیں۔

بدقسمتی سے دیکھا یہ گیا ہے کہ عام طور پر جنسی ہراسانی کی شکایت کرنے والی خاتون سے کہا جاتا ہے کہ یہ مسائل تو دنیا کی ہر خاتون کے ساتھ ہوتے ہیں، اس لیے انہیں ایسی باتوں پر دھیان نہیں دینا چاہیے جو کہ غلط مشورہ ہوتا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں