بھارت میں اداکارہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں آندھرا پردیش کے سابق انٹیلی جنس چیف کو گرفتار کر لیا گیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش پولیس نے ممبئی کی ایک اداکارہ کو مبینہ طور پر غلط حراست میں رکھنے اور ہراساں کرنے کے معاملے میں سینئر آئی پی ایس افسر اور سابق انٹیلی جنس چیف پی ایس آر انجانیولو کو منگل کو گرفتار کیا۔
سی آئی ڈی نے حیدرآباد میں معطل آئی پی ایس افسر کو گرفتار کیا۔
انجانیولو ان تین سینئر آئی پی ایس افسران میں سے ایک ہیں جنہیں وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) کے اقتدار میں رہنے کے دوران کادمبری جیٹھوانی کی غلط حراست اور ہراساں کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں معطل کیا گیا تھا۔
15 ستمبر، 2024 کو ریاستی حکومت نے پولیس کے اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل، انٹلیجنس، کنتھی رانا ٹاٹا، اس وقت کے پولیس کمشنر، وجئے واڑہ اور اس وقت کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (وجئے واڑہ) وشال گنی کو انجانیولو کو معطل کر دیا تھا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق آندھرا پردیش کی وزیر داخلہ ونگلا پوڈی انیتھا نے منگل کو بتایا کہ سابق انٹیلی جنس سربراہ پی ایس آر انجانیولو کو اداکارہ ماڈل کادمبری نریندر کمار جیٹھوانی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔