تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

خواتین ہراسانی واقعہ: بھارتی پولیس اہلکار نے روکنے پر نوجوان کو گولی ماردی

نئی دہلی : بھارتی پولیس اہلکار نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے روکنے والے شخص کو فائرنگ کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے پر شخص پر فائرنگ کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں نشے میں دھت سروش نامی پولیس اہلکار نے خواتین کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ کی۔

واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ گزشتہ روز کمال پور گاوں میں کچھ خواتین شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے جارہی تھی کہ وہی سروش اپنے کچھ دوستوں کے ہمراہ بیٹھ کر شراب نوشی کررہا تھا۔

پولیس اہلکار نے خواتین کو دیکھ کر نامناسب تبصرے کیے اور جنسی طور پر ہراساں بھی کیا، جس پر کشن لال نامی شخص نے اعتراض کیا۔

پولیس اہلکار کشن لال کے اعتراض کرنے پر آگ بگولہ ہوگیا اور اپنی پستول نکال کر کشن لال پر فائرنگ کردی۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے اور پولیس نے فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -