منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ہربھجن سنگھ نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کو شکست دینے کے بعد بنائی گئی ویڈیو پر معافی مانگ لی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد معذور افراد کے انداز میں نقل کررہے تھے۔

ویڈیو میں ہربھجن، یووراج اور رائنا کو لنگڑاتے ہوئے اور پیٹھ پکڑتے ہوئے جسمانی تکلیف کی نقل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معذوری کے حقوق کے حامیوں کی جانب سے تنقید کی گئی اور کرکٹرز پر معذور افراد کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا گیا جس کے بعد ویڈیو ہٹا دی گئی۔

تاہم اب ہربھجن سنگھ نے ویڈیو بنانے کا ارادہ بتاتے ہوئے معافی بھی مانگی ہے۔

ہربھجن نے کہا کہ ’انگلینڈ میں چیمپئن شپ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ہماری ’توبہ ’توبہ‘ کی حالیہ ویڈیوز پر تنقید کررہے ہیں انہیں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ہر فرد اور برادری کا احترام کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو 15 دن تک مسلسل کرکٹ کھیلنے کے بعد تھکاوٹ کی وجہ سے بنائی گئی تھی، تنقید کے سلسلے کو روکیں اور سب کو خوش رکھیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں