پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے بھارتی اسکواڈ پر سوالات اٹھا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کے انتخاب پر سوالات اٹھا دیے۔

بھارتی کرکٹر روہت شرما کی قیادت میں اسکواڈ کو کئی بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بعض کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے باہر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

سابق کرکٹرز نے فاسٹ بولر محمد سراج کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا، وہیں بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم سے وکٹ کیپنگ بلے باز سنجو سیمسن اور لیگ اسپنر یزویندرا چہل کو باہر کرنے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

- Advertisement -

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ سنجو سیمسن کو باہر کرنے پر برا لگا، وہ رنز بناتا ہے لیکن ڈراپ ہوجاتا ہے، سنجو سیمسن کی اوسط 55 سے 56 ہے لیکن وہ دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر بھی نہیں ہیں، جب ہم اسے منتخب کرنے کی بات کرتے ہیں تو لوگ پوچھتے ہیں کہ کس کی جگہ منتخب کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے یوزویندر چہل کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ تبدیلی کرکے ایک لیگ اسپنر بھی شامل کرسکتے تھے، چہل ایک شاندار بولر ہے مجھے نہیں معلوم معلوم کہ اس نے کیا غلط کیا کہ وہ اس ٹیم میں فٹ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہورہا ہے بھارت گروپ اے میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہے، بھارت پہلا گروپ میچ 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔

روایتی حریف پاک بھارت مقابلہ 23 فروری کو ہوگا، اس کے بعد ان کا آخری گروپ میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں