ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ میں پاکستان سے ٹاکرا، ہربھجن سنگھ نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہورہا ہے، 9 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف زیادہ نہیں کھیلتیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم ان کے مضبوط اور کمزور زون کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔

ہربھجن نے کہا کہ پاکستانی بولرز خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط رکھتے ہیں، ٹیم ان پہلوؤں کا خیال رکھے، یہ چیزیں اس وقت سامنے آئیں گی جب دونوں فریق میدان میں مقابلے کے لیے اتریں گے۔

قبل ازیں ہربھجن سنگھ نے ورلڈ کپ میں ڈراپ ان پچز پر تنقید کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلے میں کسی کو اندازہ نہیں ہے کہ وہ پچز کس طرح کا برتاؤ کرنے والی ہیں یہاں تک کہ پچ کیوریٹر بھی اس سے متعلق نہیں جانتے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں