اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سیمی فائنل کا چیلنج، ہربھجن پاکستان کا مذاق اڑانے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

ہربھجن 2023 ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل کے امکانات پر طنز کرنے لگے۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے آئی سی سی 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے امکانات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اسٹار اسپورٹس کے ساتھ انٹرویو میں ہربھجن نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ان کے پاس کوئی موقع ہے یہ اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہو گا کہ ان کے پاس ایک موقع ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ میچ 285 رنز سے جیتنا ہو گا ہو سکتا ہے کہ پوری ٹیم مل کر اتنا ہی رنز بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں 285 رنز سے میچ جیتنا ہے تو انہیں 400 یا 450 رنز بنانے ہوں گے اگر وہ ایک میچ میں 400-450 رنز بنا لیتے ہیں تو دوسری ٹیم چھولے کھانے نہیں آئی وہ بھی آئی گی تھوڑی سا بیٹنگ کریں۔

غور طلب ہے کہ گرین شرٹس اس وقت میگا ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر چار جیت اور چار شکستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو تقریباً 287 رنز سے ہرانا ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں