ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم امن دیپ سنگھ پر کینیڈا کی عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم امن دیپ سنگھ ان 4 افراد میں شامل ہے جن پر اوٹاوہ میں قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔
امن دیپ سنگھ کو 3 نومبر 2023 کو بریمپٹن سے حراست میں لیا گیا تھا، ملزم کو اونٹاریو میں ایک شادی کی تقریب سے ایک دن قبل گرفتار کیا گیا۔
گرپتونت سنگھ پنوں کو شادی کی تقریب میں قتل کرنے کی سازش رچی گئی تھی۔
امریکی حکومت نے بھی گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکا میں قتل کرنے کی سازش سے پردہ اٹھایا تھا جبکہ کینیڈین وزیر اعظم ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگا چکے ہیں۔
اس سے قبل کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی ”سی سی ٹی وی فوٹیج‘ بھی ریلیز کی تھی۔
ویڈیو میں 2 نوجوانوں کو ہردیپ سنگھ نجر پر گولیاں چلانے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے جامع تحقیقات کے بعد قتل کی ”سی سی ٹی وی فوٹیج“ریلیز کی تھی۔
صہیونی حکومت کا بتدریج خاتمہ ہو رہا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ اب کوئی شک وشبہ نہیں رہ گیا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کاحکم نریندر مودی نے دیا تھا، قتل کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے سربراہ کو ہدایت دی گئی تھی۔