بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ، سربین اداکارہ و ماڈل، نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان علیحدگی کی صورت میں پانڈیا کی لگژری زندگی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نتاشا اسٹینکووچ کے اثاثوں کی مالیت 20 کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ بھارتی کرکٹر پانڈیا 90 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔
دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد نتاشا اسٹینکووچ، ہاردیک پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد کی ملکیت حاصل کرسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ طلاق کی تصدیق سے قبل اس حوالے سے نتاشا اسٹینکووچ نے انسٹااسٹوری بھی شیئر کی تھی، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’کوئی بہت جلد سڑک پر آنے والا ہے‘۔
اُس وقت انہوں نے اپنی اسٹوری میں یہ تو واضح طور پر نہیں بتایا تھا کہ وہ کس کے متعلق بات کررہی ہیں۔
مگر اس وقت ان کی انسٹااسٹوری ان کی اور پانڈیاکی طلاق کی گردشی خبروں کو ہوا دینے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اشارہ کر رہی تھی کہ طلاق کی صورت میں نتاشا ہاردیک پانڈیا سے 70 فیصد جائیداد کا مطالبہ کر سکتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹر ماضی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی تمام جائیداد اور اثاثوں کے اکیلے مالک نہیں بلکہ ان کی والدہ بھی ان کی ملکیت میں شراکت دار ہیں۔
بھارتی قانون کہتا ہے کہ پانڈیا کی اہلیہ اب بھی نان نفقے کا مطالبہ کرسکتی ہیں اور ایسی صورت میں پانڈیا کو بڑی رقم سے محروم ہونا پڑے گا۔
نتاشا اور ہاردک میں طلاق ہوگئی! اداکارہ نے تصدیق کردی
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر پانڈیا کی اہلیہ نے نان نفقے کا مطالبہ کیا تو انہیں تقریباً 64 کروڑ روپے تک مل سکتے ہیں، جو بھارتی کرکٹر کے لئے ایک بڑا دھچکا ہوگا۔