بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

ہاردک پانڈیا سے ٹاپ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر کی پوزیشن چھن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ہاردک پانڈیا کی خوشی عارضی ثابت ہوئی وہ محض چند دنوں بعد ہی ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ آل راؤنڈر کی رینکنگ سے محروم ہوگئے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے، بھارت کے نائب کپتان نئی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن گنوا بیٹھے ہیں، ان کی جگہ پہلی پوزیشن سری لنکن آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا نے لے لی ہے۔

آل راؤنڈر کی رینکنگ میں پانڈیا ایک درجہ نیچے اترتے ہوئے دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں، آسٹریلیا کے مارکوس اسٹونس تیسرے، زمبابوے کے سکندر رضا چوتھے جبکہ بنگلادیش کے شکیب الحسن درجہ بندی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

آسٹریلیا کے ٹریویس ہیڈ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر برقرار ہیں، بھارت کے سوریا کمار دوسرے، انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے، پاکستان کے بابر اعظم چوتھے اور محمد رضوان پانچویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے، جنوبی افریقہ کے اینرک نورکیا دوسرے، سری لنکا کے وانندو ہاسارانگا تیسرے اور افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبر پر ہیں۔

ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں، عماد وسیم گیارہواں نمبر ہے، اسی طرح بولرز کی رینکنگ میں بھی کوئی قومی کرکٹر جگہ نہیں بنا پایا۔

اس سے قبل آئی سی سی نے جو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی تھی اس میں بھارتی آل راؤنڈر نے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا.

ہاردک پانڈیا کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بیٹ اور بال کے ساتھ مسلسل عمدہ پرفارمنس نے انھیں عالمی رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر کا حقدار بنایا تھا۔

ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں 144 رنز بنائے تھے جبکہ 11 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ آئی سی سی رینکنگ میں یہ پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے بھارتی آل راؤنڈر بنے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں