بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ہاردیک پانڈیا وطن واپسی پر مشکل میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا دبئی سے وطن واپسی پر مشکل میں آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا دبئی سے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تو کسٹم حکام نے پانچ کروڑ مالیت کی دو گھڑیاں رسید نہ ہونے کے باعث ضبط کرلیں۔

محکمہ کسٹمز کا کہنا ہے کہ اتوار (14 نومبر) کی رات کرکٹر ہاردک پانڈیا کی پانچ کروڑ روپے کی مالیت دو گھڑیاں اس وقت ضبط کی گئیں جب وہ دبئی سے واپس ممبئی پہنچے، ان کے پاس گھڑیوں کی خریداری کی رسیدیں نہیں تھیں۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک دنیا کی قیمتی ترین گھڑیوں کے مالک ہیں اور ان کی گھڑیوں کے کلیکشن میں سوئٹزر لینڈ کی لگژری گھڑیاں بنانے والی کمپنی پاٹک فلیپ کی بنائی ہوئی نوٹیلس پلاٹینم ۔5711 گھڑی بھی شامل ہے، جس کی مالیت پانچ کروڑ بھارتی روپے ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہاردک پانڈیا نے منگل کو ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ کسٹمز نے ہوائی اڈے پر ان کی دو قیمتی گھڑیاں ضبط کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسٹمز نے صرف ایک گھڑی قبضے میں لی تاکہ اس کی صحیح قیمت معلوم کی جا سکے۔

پانڈیا کا کہنا تھا کہ میں جو سامان ساتھ لایا اسے ڈیکلیئر کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر ہوائی اڈے پر قائم کسٹمز کاؤنٹر پر گیا تاکہ ضروری کسٹمز ڈیوٹی ادا کر سکوں، ممبئی ایئر پورٹ پر کسٹمز کو میرے ڈیکلریشن کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں اور میں واضح کرنا چاہوں گا کہ کیا ہوا۔

پانڈیا کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ کسٹمز حکام نے خریداری کی تمام رسیدوں کے بارے سوال کیا جو انہیں دے دی گئیں تاہم محکمہ سامان کی مالیت کا جائزہ لے رہا ہے تا کہ درست ڈیوٹی وصول کر سکے، جس کی میں پہلے ہی تصدیق کر چکا ہوں کہ وہ ادا کی جائے گی۔‘

پانڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں کے برعکس گھڑی کی قیمت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے، پانچ کروڑ روپے نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ قانون کی پابندی کرنے والے شہری ہیں اور تمام سرکاری اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں