بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ہاردیک پانڈیا اور نتاشا کی طلاق کا ڈراپ سین ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کا ڈراپ سین ہوگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے غائب کی گئی شادی کی تصاویر ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ نے پھر سے ’ان آرکائیو‘ کردیں۔

جنوری 2020 میں منگنی اور پھر 31 مئی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف جوڑی کی طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

- Advertisement -

اگرچہ سوشل میڈیا پر اسٹار جوڑی کی طلاق کی خبریں گردش کرتی نظر آئیں مگر اسٹارز نے اس خبر کی تصدیق و تردید کرنے سے گریز کیا اور مداح تشویش میں مبتلا رہے۔

تاہم اب پانڈیا کی اہلیہ نتاشا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹائی گئی شادی کی تصاویر ان آرکائیو کردی ہیں جس کے بعد وہ ان کے اکاؤنٹ پر پھر سے دیکھی جاسکتی ہیں۔

نتاشا اسٹینکووچ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس پوسٹ کو واپس دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرانی میں مبتلا ہوگئے اور کمنٹ سیکشن میں تبصروں کا انبار لگادیا۔

طلاق کی افواہیں، ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا سے متعلق گفتگو کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ طلاق کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں زور پکڑ گئی تھیں کہ ہاردیک اور نتاشا اسٹینکووچ نے طلاق کا جھوٹا ڈراما کیا ہے تاکہ ہاردیک کی آئی پی ایل میں ناقص کارکردگی کو عوام نظر انداز کردے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں