پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست پر بھارتی کپتان کی نرالی منطق

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہارڈک پانڈیا نے ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹونٹی سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھی کبھی ہارنا اچھا ہوتا ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس شکست سے ہمیں سیکھنے کو ملے گا اور ہمیں خود کو چیلنج کرنا ہوگا، یہ کھیل کا حصہ جس سے ہمیں سیکھنا ہے۔

بھارتی کپتان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آئندہ کی حکمت عملی کیلئے جب ہمیں کوئی مشکل راستہ اختیار کرنا پڑا تو ہم کریں گے، یہاں یا وہاں ایک سیریز میں شکست سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

- Advertisement -

پانڈیا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک طویل راستہ ہے، ون ڈے ورلڈ کپ بھی آنے والا ہے اور کبھی کبھی ہارنا اچھا ہوتا ہے جس سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ ہار اور جیت کھیل کا ایک حصہ ہے اور ہم اس سے سبق سیکھیں گے۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی بات ہے جو میں اس وقت محسوس کر رہا ہوں، میں زیادہ منصوبہ بندی نہیں کرتا، اگر میں کوئی صورت حال دیکھتا ہوں تو جو کچھ میرا ذہن کہتا ہے میں اسی پر عمل کرتا ہوں۔

بھارت ویسٹ انڈیز

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف پانچواں ٹی 20 میچ جیت کر پانچ میچوں کی سیریز دو کے مقابلے تین ميچوں سے اپنے نام کرلی۔

پہلے دونوں مقابلے ویسٹ انڈیز نے جیتے تھے اس کے بعد تیسرے اور چوتھے میچ میں انڈیا کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ اتوار کی شب کھیلا جانے والا فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔

سوشل میڈیا اور ٹی وی ٹاک شوز میں بھارتی ٹیم اور خصوصاً کپتان ہارڈک پانڈیا اور کوچ راہل ڈریوڈ کی کارکردگی کو اینکرز اور صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں