بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی ’مسٹری گرل‘ کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
آئی پی ایل 2024 کے دوران ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی افواہیں پہلی بار منظر عام پر آئیں جب ہاردک نے نتاشا کی سالگرہ پر کچھ بھی شیئر نہیں کیا، یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ پانڈیا نے سوشل میڈیا سے شادی کی تصاویر حذف کردی ہیں۔
اس کے بعد نتاشا نے انسٹاگرام پر شوہر کا سرنیم ہٹایا تو پھر طلاق کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
تاحال ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی جانب سے طلاق کی افواہوں پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
طلاق کی افواہوں کے دوران اب ہاردک پانڈیا کی ایک ’مسٹری گرل‘ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے کرکٹر کے مداح نئی بھابھی کہہ رہے ہیں۔
ویڈیو میں ہاردک پانڈیا کو مسٹری گرل کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ہاردک پانڈیا کے ساتھ یہ ’مسٹری گرل‘ کون ہیں؟
بھارتی کرکٹر کے ساتھ موجود یہ ’مسٹری گرل‘ ڈیجیٹل کریئٹر اور میک اپ آرٹسٹ پراچی سولنکی ہیں اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پانڈیا کے ساتھ ملاقات کا ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے، بعد میں فین پیجز نے سوشل میڈیا پر یہ کلپ شیئر کیا جو وائرل ہوگیا۔
پراچی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کوئی مجھے چٹکی لے سکتا ہے، ہاردک پانڈیا ملاقات کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’نئی بھابھی مل گئی۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ بھابھی 2 لوڈنگ۔ تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’ہوسکتا ہے پانڈیا کو اس سے پیار ہوجائے۔‘