اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ کوئی شرط عائد نہ کرنے والے اچھے انسان سے شادی کروں گی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں اداکارہ حریم فاروق نے شرکت کی اور شادی کے سوال پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ’برائیڈل ڈریس میں آپ بہت پیاری لگتی ہیں جب آپ حقیقت میں دلہن بنیں گی تو سوچا ہے کہ کس طرح کے لباس کا انتخاب کریں گی؟
جواب میں حریم نے کہا کہ آج کل مجھ سے شادی کے سوال ہی ہورہے ہیں مجھے لگ رہا ہے کہ کہیں ہو نہ جائے۔
انہوں نے کہا کہ فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ساتھ میں نے کام کیا ہے لیکن ان کے ساتھ کام کرکے میری شادی نہیں ہوئی ہے دیگر اداکاراؤں کی ہوگئی۔
حریم فاروق نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے والدین کی جانب سے سوال ہورہا ہے کہ بیٹا شادی کا کیا پلان ہے؟ تو میں کہتی ہوں کہ دل ہوگا کہ شادی کرلوں گی پھر یہ بھی کہا کہ کوئی ملے گا تو کرلوں گی۔
اداکارہ نے بتایا کہ اب کوئی رشتہ آتا ہے تو کہتے ہیں کہ اس کی ہمت کیسے ہوئی کہ اپنے بیٹے کا رشتہ بھیجا دراصل والدین کی ترجیح یہ ہے کہ اچھا انسان ہونا چاہیے، والدین نے ہم پر کبھی اپنی خواہش مسلط نہیں کی کہ ہم دونوں ڈاکٹرز نے شادی کی ہے تم بھی اداکار سے شادی کرلو۔
اداکارہ نے کہا کہ گھر میں پرنسپل اور ویلیوز بہت اہم ہیں کہ یہ ریڈ لائن ہے اسے کراس نہیں کرنا، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اپنے فیصلے خود کرو۔