پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق بھی بھارتی اداکارہ ملائیکا اروڑا کے نقش قدم پر چل پڑیں۔
واڈروب اسٹائلسٹ محمد علی شہزاد کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے حریم فاروق نے بھی ری شیئر کیا۔
مختصر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم فاروق ملائیکا اروڑا کے انداز میں چل رہی ہیں۔
View this post on Instagram
حریم فاروق کی بولڈ انداز میں چلنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں۔
View this post on Instagram
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم فاروق کی جانب سے شیئر کی تصاویر میں وہ وہ بیچ کے کنارے خصوصی پوز دے رہی ہیں۔