جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں مفتی قوی کو تھپڑ ماردیا۔

حریم شاہ کے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کے تھپڑ مارتے ہی مفتی قوی اچانک ہڑ بھڑا کر اٹھنے لگتے ہیں۔

بعدازاں حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

حریم شاہ نے تھپڑ مارنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی کو انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب بھی جلد مل جائے گا۔

دوسری جانب مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی موجودگی میں عائشہ نامی لڑکی نے تھپڑمارا، قانونی چارہ جوئی کے لیے ماہرین سے مشاورت کررہا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں