جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کیا اداکارہ حریم سہیل بھی کاسمیٹک سرجری کرانا چاہتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل نے انکشاف کیا کہ لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں لیکن انہیں ان تعریفی کلمات سے نفرت ہے۔

اے آر وائی زندگی کے چیٹ شو ‘دی نائٹ شو ود ایاز سمو’ میں اے آر وائی نیوز کے ڈرامہ ’گھسی پیٹی محبت’ کی اداکار حریم سہیل نے شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ انہیں لوگ ’کیوٹ‘ کہتے ہیں جو کہ انہیں پسند نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ’ میں جب بھی مسکراتی ہوں تو لوگ میری تعریف میں مجھے کیوٹ کہتے ہیں، لیکن مجھے اس کیوٹ لفظ سے نفرت ہے، مجھے اس کیوٹ فیس کے مرحلے  سے نکلنا ہے‘۔

- Advertisement -

میزبان نے مشورہ دیا کہ وہ اس مرحلے سے نکلنے کے لیے اپنے چہرے پر کچھ کاسمیٹک سرجری کروالیں جس پر اداکارہ حریم نے کہا کہ میں ایسا کبھی نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اللہ نے جس طرح آپ کو پیدا کیا ہے وہی بہترین ہے اور کسی کو اس کی تخلیق کو بدلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، جس نے بھی مزید خوبصورتی کے لیے اس طریقہ کار کو اپنایا ان کا چہرہ مزید بگڑ گیا ہے۔

معروف اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی حریم سہیل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور سیریل ‘گھسی پتی محبت’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں