اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

حارث رؤف کی وکٹ پر ڈیل اسٹین نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے فائنل میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی بولنگ اسپیڈ پر ڈیل اسٹین بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرکٹ انفو پر فاسٹ بولر حارث رؤف کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے سری لنکن بیٹر دنوشکا گناتھلاکا کو کلین بولڈ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف کی تیز ترین گیند کو سری لنکن بیٹر نہ سمجھ سکے اور کلین بولڈ ہوگئے۔

ویب سائٹ کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’پیس از پیس یار۔‘

جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بہت ہی خوبصورت ہے۔‘

واضح رہے کہ فائنل معرے میں حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے اپنے دو اوورز میں 11 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں