site
stats
پاکستان

ہری پور: خاتون پرشوہر اور سسر نے بدترین تشدد،ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

ہری پور: سفاک شوہر نے اپنے باپ کے ساتھ مل کر بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خاتون کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ، تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آبادمیں داخل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور میں حوا ء کی ایک اور بیٹی ظلم کا شکار ہوگئی، تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود کی رہائشی خاتون نوشین بی بی پر مبینہ طور پر اس کے شوہر محمد افضل اور سسر نے بدترین تشدد کیا، جس کے سبب خاتون کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

خاتون کو تشویشناک حالت میں ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلکس میں داخل کرادیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : لاہور، شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق


ملزمان کیخلاف نجیب اللہ تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا لیکن پولیس کی روایتی تفتیش سے ملزمان مقامی عدالتوں سے ضمانتیں لیکر آزاد گھوم رہے ہیں۔

متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزمان ہمیں دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، حکام انصاف دلائیں۔

دوسری جانب سفاک شوہر اورسسر نے متاثرہ خاتون نوشین بی بی سے اس کا معصوم بیٹا بھی چھین لیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top