ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

حارث رؤف نے شاہین آفریدی اور ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی اور ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

حارث رؤف کو میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر نے جوش انگلس کو 18 رنز پر کپتان محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، مارنوس لبوشین بھی 6 رنز پر حارث کا نشانہ بنے۔

ایرون ہارڈی، گلین میکسویل اور کپتان پیٹ کمنز کو بھی حارث رؤف نے پویلین کا راستہ دکھایا۔

حارث رؤف نے 30 اکتوبر 2020 کو ون ڈے ڈیبیو کیا جس کے بعد سے حارث نے 39 میچز میں 77 وکٹیں حاصل کی ہیں جو کہ اس عرصے میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

حارث کی یہ پاکستان کے کسی بھی بولر کے کیرئیر کے ابتدائی 39 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی ہیں، ایڈیلیڈ میں5  وکٹ لے کر انہوں نے اسپنر ثقلین مشتاق اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا جو اپنے ابتدائی 39 میچوں میں 76 ، 76 وکٹیں حاصل کرچکے تھے۔

اس دوران صرف عمان کے بلال خان 83 وکٹوں کے ساتھ حارث سے آگے ہیں جبکہ عمان آئی سی سی میں ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم ہے۔

 دیگر فاسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 39 میچز میں 79 وکٹیں حاصل کی ہیں اور عمان کے بلال خان کی 83 وکٹیں بھی 39 میچز میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں