جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر کون لوگ ٹرول کرتے ہیں؟ حارث رؤف نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف جو سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں اب وہ بھی اس سے عاجز آنے لگے ہیں۔

آج کل سوشل میڈیا کے دور میں اگر کسی کی کوئی بات اچھی نہیں لگتی تو اس کی ٹرولنگ شروع ہو جاتی ہے یہ ٹرولنگ کون لوگ کرتے ہیں اس حوالے سے قومی کرکٹر حارث رؤف نے اظہار خیال کیا ہے۔

قومی فاسٹ بولر حارث رؤف جنہوں نے کاکول اکیڈمی میں ٹیم کے ہمراہ فٹنس کیمپ میں سخت ٹریننگ کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آنے والے سیریز کی تیاری کی۔ اس دوران وہ سوشل میڈیا سے بھی نالاں نظر آئے۔

حارث رؤف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وہ لوگ بھی ٹرول کرتے ہیں جنہیں ان کے اپنے گھر میں بھی کوئی نہیں جانتا۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ یہ وقت ایسا ہے ہہ سوشل میڈیا سے جتنا دور رہا جائے زندگی اتنی ہی آسان ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاندھے کی انجری سے کافی حد تک نجات حاصل کر لی ہے اور وہ جلد بالنگ شروع کر دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں