تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

حارث رؤف اور عثمان خواجہ کی ویڈیو وائرل

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلوی کرکٹرز کی آنر بورڈ پر نام لکھنے کی ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹ کمنز، عثمان خواجہ اور نیتھن لائن نے آںر بورڈ پر نام لکھ رہے ہیں۔

اس موقع پر حارث رؤف نے عثمان خواجہ کو ڈریسنگ روم میں گلے لگا کر مبارک باد دی اور دونوں ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کرتے رہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ یہاں سیریز کا بہت مزہ آیا سب کے شکر گزار ہیں، ہم سب سیریز کھیلنے کے لیے بلا شبہ پھر آئیں گے۔

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوئی، ہمیں یہاں کرکٹر کھیل کر اچھا لگا یہاں کرکٹ اسی طرح ہونی چاہیے۔

پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کا بھی بورڈ پر نام لکھا ہے میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیریز میں کامیابی کی خوشی ہے اور یہاں ریورس سوئنگ ملی، آسٹریلیا کے مقابلے میں کنڈیشنز بہت مختلف تھیں۔

Comments

- Advertisement -