جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

حارث رؤف قومی اسمبلی کی ایس ڈی جیز کے خیر سگالی سفیر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو قومی اسمبلی کی ایس ڈی جیز کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا، اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف و دیگر نے قومی کرکٹر کو مبارکباد پیش کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو قومی اسمبلی کی ایس ڈی جیز کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا ہے، اس موقع پر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ایس ڈی جیز کے لیے خیر سگالی کا سفیر مقرر ہونا بڑا اعزاز ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف سے ملاقات کی اور انھیں قومی اسمبلی کی ایس ڈی جیز کا خیر سگالی کا سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی، ان کے ہمراہ پرڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی، خرم پرویز راجہ اور بیرسٹر شاہ رخ پرویز بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حارث رؤف قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ہیں، ان کی بطور ایس ڈی جیز سفیر شمولیت خوش آئند ہے، پارلیمان کھیلوں کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں