لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز حسن علی اور حارث رؤف نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز حسن علی، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور حارث رؤف نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیا ہے۔
فہیم اشرف اور حسن علی پی ایس ایل کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شامل نہ ہوسکے، فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد پی سی بی کے کرونا پروٹوکولز کے تحت دونوں کھلاڑیوں کو تین روز آئسولیشن میں بھی گزارنے تھے، تاہم اب دونوں بولرز اپنی قرنطینہ مدت پوری کرنے کے بعد اسکواڈ کا حصہ بنے۔
Haris Rauf, Faheem Ashraf and Hasan Ali have rejoined the squad after the end of their isolation and testing negative. #BoysReadyHain I #PAKvAUS pic.twitter.com/sb2AtMRGE9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل فاسٹ بولر حارث رؤف کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا اور ان کی جگہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم اب کرونا منفی رپورٹ آنے کے بعد انہوں نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔