بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

حارث رؤف نے آئی سی سی کا بڑا اعزاز حاصل کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف ماہ نومبر کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہ نومبر کا پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم نے پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر کو یہ اعزاز دورہ آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا ہے۔ آئی سی سی نے ان کے ساتھ جنوبی افریقہ کے مارکو جینسن اور بھارت کے جسپریت بمراہ کو بھی شامل کیا تھا۔

 

تاہم حارث رؤف کی آسٹریلیا کے میدان میں تین ون ڈے میچوں میں 10 وکٹیں اور ماہ نومبر میں مجموعی طور 18 وکٹوں کی کارکردگی نے دیگر حریفوں کی کارکردگی کو دھندلا دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں دو، ایک سے شکست دی۔ یہ 22 سال بعد پاکستان کی کینگروز کے دیس میں ون ڈے سیریز میں فتح تھی۔

اس سیریز کے ہیرو حارث رؤف رہے جنہوں نے اپنی شاندار بولنگ سے کسی آسٹریلوی بلے باز کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور 10 وکٹیں لے کر وہ ٹاپ وکٹ ٹیکر اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

اس سے قبل اکتوبر میں پاکستانی اسپنر نعمان علی نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ انہیں یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 20 وکٹوں کی کارکردگی پر دیا گیا ہے۔ اس کارکردگی کی بدولت پاکستان ساڑھے تین سال بعد اپنی سر زمین پر کوئی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔

پاکستان کے نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں