لاہور: دورہ آسٹریلیا سے معذرت کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کے لیے مشکلات بڑھ گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف کو پی سی بی کی جانب سے بگ بیش لیگ کے لیے این او سی نہ ملنے کا امکان ہے۔
حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی کا امکان ہے۔
کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ این او سی کا معاملہ زیر غور ہے، ذرائع نے بتایا کہ کچھ پی سی بی عہدیدار حارث رؤف کے رویے سے نالاں ہیں۔
فاسٹ بولر ورک لوڈ اور فٹنس مسائل اور ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے دورہ آسٹریلیا سے دستبردار ہوئے تھے۔
حارث رؤف اور اسامہ میر میلبرن اسٹارز اور زمان خان کا سڈنی تھنڈرز کے ساتھ معاہدہ ہے۔
حارث صرف محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں دیے گئے کیٹگری بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر بھی نظرثانی کی ضرورت ہے جس کے تحت ماہانہ 40لاکھ سے زائد رقم کی ادائیگی کے علاوہ اضافی میچ فیس، بونس اور آئی سی سی ریونیو میں پی سی بی کے شیئر سے حصہ بھی شامل ہے۔