منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

حارث رؤف کی میڈیکل رپورٹ آگئی، ’’چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے یا نہیں‘‘ ؟ اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زخمی قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹ آ گئی ہے۔

دو روز قبل قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بولنگ کرنے کے دوران پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجرڈ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں آئے تھے۔

حارث رؤف کے پی سی بی نے فوری طور پر مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کرائے۔ اب ان کی ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹ آ گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق پیسر کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے اور ٹیم منیجمنٹ نے احتیاطی تدابیر اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ٹرائی نیشن سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 12 فروری کو ہونے والے میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حارث رؤف کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے اور امید ہے کہ وہ 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تک مکمل صحتیاب ہو جائیں گے اور میگا ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف 8 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی اننگز کے 38 ویں اوور کے دوران انجرڈ ہونے کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے اور ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں کم درجے کے سائیڈ اسٹرین کی تشخیص ہوئی تھی۔

حارث نے میچ کے دوران اپنے 6.2 اوورز میں صرف 23 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ ان کے کوٹے کے بقیہ اوور سلمان علی آغا نے کیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

پیسر کے زخمی ہو کر میدان سے جانے کے بعد کیوی بیٹرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملا جس کے باعث وہ اسکور بورڈ پر 329 رنز سجانے میں کامیاب ہوئی۔ پاکستان یہ میچ 78 رنز سے ہارا۔

سہ فریقی سیریز کے پہلے ون ڈے میں فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں