قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنے دوست فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی کا گزشتہ روز اپینڈکس کا آپریشن ہوا جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں تاہم ان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے حارث اسپتال پہنچے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب دائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ اسپتال کی ایک تصویر شئیر کی ہے۔
حارث رؤف نے جلد صحتیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو ٹائیگر اور چمپئین قرار دیا، اور اپنے پیغام میں حارث رؤف نے کہا کہ ’ایک بھائی کی طرح میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں‘۔
Get well soon my buddy, champion, Tiger ❤️❤️ I am always with you as a brother. @iShaheenAfridi pic.twitter.com/FtiupgJoRP
— Haris Rauf (@HarisRauf14) November 20, 2022
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن، قوم سے دعاؤں کی اپیل
واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں کہ تھا کہ آج میرا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے تاہم اب اللہ کا شکر ہے اب خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔ شاہین کی جانب سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی گئی ہے جس میں انہیں آپریشن کے بعد اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔
Had an appendectomy today but Alhumdulillah feeling better. Remember me in your prayers. 🤲 pic.twitter.com/M70HWwl9Cn
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 20, 2022