تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حارث رؤف نے ماہرہ، مہوش اور ماورہ کو مسترد کرکے کسے منتخب کیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈنر کے لییے ماہرہ خان، مہوش حیات اور ماورا حسین کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے نامور اداکاراؤں کو مسترد کرتے ہوئے ایک اداکارہ کے ساتھ کھانے پر ساتھ جانے کی ہامی بھر لی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بہترین کارکردگی کے سبب کروڑوں دلوں میں گھر کرنے والے حارث رؤف کے انٹرویو سے لیا گیا ایک مختصر سا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان کی جانب سے حارث رؤف کو پاکستان کی 3 ٹاپ کلاس اداکاراؤں کے نام بتا کر پوچھا جاتا ہے کہ وہ ان میں سے کس کے ساتھ ڈنر پر جانا چاہیں گے؟

ان 3 اداکاراؤں میں ماہرہ خان، ماورہ حسین اور مہوش حیات کے نام شامل تھے۔

حارث رؤف نے سوال سنتے ہی ان سب اداکاراؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان میں سے کسی کے ساتھ بھی ڈنر پر نہیں جانا چاہتے ہیں۔

حارث رؤف نے میزبان کو جواب دیتے ہوئے کہا ’وہ اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر پر جانا پسند کریں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ کسی دوسرے ملک نہیں بلکہ پاکستان ہی میں مایا علی کے ساتھ ڈنر کرنا پسند کریں گے کیوں کہ پاکستان بہت اچھا ملک ہے۔‘

Comments

- Advertisement -