پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور اہلیہ منزہ مسعود ملک کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور اہلیہ مزنا مسعود ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کو ساتھی کرکٹر شاداب خاب اور شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر دی۔
حارث رؤف نے ابھی تک بیٹے کی پیدائش سے متعلق کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔
شاداب خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’حارث رؤف اور خاندان کو ان کے پہلے بچے کی پیدائش پر مبارک باد، ننھے بچے اور خاندان کے لیے صحت، خوشی اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہیں، اللہ آپ کو خوش رکھے۔‘
شاہین آفریدی نے لکھا کہ ’حارث کو آپ کو بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد ہو۔
واضح رہے کہ حارث رؤف اور نے دسمبر 2022 میں اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے شادی کی جو ایک ماڈل بھی ہیں۔
ٹیپ بال کرکٹ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے حارث نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے کے بعد قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔
دائیں ہاتھ کے پیسر نے 2020 میں پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے سے پہلے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کی۔
حارث رؤف نے اب تک 48 ون ڈے انٹرنیشنل اور 79 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں، دونوں فارمیٹس میں بالترتیب 85 اور 110 وکٹیں حاصل کی ہیں۔