اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف کی مہندی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستانی اسپیڈ اسٹار حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے مہندی ایونٹ کی ایک جھلک نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی، بولر کو اپنی مہندی میں گھوڑا اور ہیوی بائیک پر دھماکے دار انٹری دی جس کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قوالی نائٹ کے بعد، مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن منظر عام پر آئیں، جس میں دولہا حارث رؤف گہرے سبز روایتی لباس پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
Entry with 150Kph on Bike and Then Horse ❤️#HarisRauf #Pakistanis pic.twitter.com/9b9aoIrC91
— Ñöör Hâféèz Åbbäsî (@noor_babarian56) July 5, 2023
مہندی کی رسومات کی تقریب میں حارث نے گھوڑے پر شاندار انٹری کر کے سب کو دنگ کر دیا جبکہ ایک دوسرے کلپ میں انہیں اسپورٹس بائیک پر پنڈال میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔
حارث کا یہ اسٹائل بھی فینز کو بھی خوب بھایا، مہندی کی تقریب پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہے۔
https://twitter.com/notanotheradi/status/1676882788723879936?s=20
واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور ان کی کلاس فیلو مُزنا کی شادی جمعہ یعنی کل ہوگی، قومی کرکٹرز تربیتی کیمپ کے بعد شادی میں شرکت کیلئے اسلام آباد جائیں گے۔
https://twitter.com/rasalapk/status/1676685418463649793?s=20
یاد رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود سے نکاح کیا تھا، نکاح کی اس تقریب میں قومی سابق و موجودہ کرکٹرز نے شرکت کر کے نکاح کی تقریب میں چار چاند لگا دیے تھے۔