پشاور زلمی کے اوپنر بلے باز محمد حارث نے کہا کہ میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔
گزشتہ روز پی ایس ایل کے میچ لاہور قلندزر اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ٹوٹل بنانے کا ریکارڈ بنایا جسے پشاور زلمی دفاع کرنے میں ناکام رہی۔
تاہم میچ میں لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی پہلی ہی گیند کو محمد حارث نے دفاعی انداز سے روکا لیکن اسی دوران ان کا بیٹ دو ٹکرے ہو گیا جسے دیکھ کر حارث بھی حیران رہ گئے۔
محمد حارث نے ڈگ آؤٹ میں بیٹھے ساتھیوں سے دوسرا بلا منگوایا لیکن شاہین شاہ آفریدی کی شاندار یارکر نے ان کی آف اسٹمپ کی وکٹ اکھاڑ دی۔
شاہین آفریدی کے ہاتھوں بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل
لاہور کے خلاف میچ سے قبل محمد حارث ایک انٹرویور کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے جب لاہور کے کپتان شاہین آفریدی ان کے قریب سے گزرے اور انہیں آواز دی۔
شاہین نے حارث سے پوچھا کہ تم نے احسان اللہ کے بارے میں کیا کہا تھا ہاں؟
محمد حارث یہ سن کر ہنس پڑے اور فوراً جواب دیا کہ میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے اور میں اپنے الفاظ واپس لے لیتا ہوں۔
انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ شاہین ایک ورلڈ کلاس بولر ہے، اچھے بولرز کو میں مانتا ہوں، انجری کے بعد انہوں نے بہترین کم بیک کیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے شروع میں محمد حارث نے کہا تھا کہ جس طرح بلے پر میری گیند آرہی تھی، شکر ہے احسان اللہ بچ گیا، اس کی خوش قسمتی تھی، اسے میں بہت اچھی طرح سے سمجھتا ہوں۔
حارث نے مزید کہا تھا کہ کے پی کے میں ہم ساتھ کھیلتے تھے، مجھے اس کا پتا ہے کہ وہ کب کون سی گیند کرے گا، ‘اتنا تو مجھے پتا ہے، میں ویسے تو احسان اللہ کے لیے پلان کرکے آیا تھا لیکن بدقسمتی سے میں اس کی صرف دو گیندیں کھیل سکا۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین نے پانچ وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو زلمی کے خلاف 40 رنز سے فتح دلانے میں مدد کی۔