جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

حارث سہیل نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث سہیل نے ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

حارث سہیل نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے، میری پوری توجہ اپنے پسندیدہ کھیل پر جاری رکھنے پر مرکوز ہے۔

- Advertisement -

پی سی بی نے بھی تصدیق کی ہے کہ آل راؤنڈر کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے عہدیدار نے حارث سہیل سے رابطہ کیا جس کے بعد یہ واضح ہوا کہ انہوں نے ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔

واضح رہے کہ حارث سہیل نے 2013 میں قومی ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا، وہ اب تک 16 ٹیسٹ، 45 ون ڈے اور 14 ٹی 20 انٹرنیشنل میں ملکی نمائندگی کرچکے ہیں۔

انہوں نے تینوں فارمیٹ میں چار سنچریوں اور 17 نصف سنچریوں کی مدد سے 2806 رنز بنائے ہیں۔

آل راؤنڈر نے گرین شرٹس کے لیے آخری میچ گزشتہ سال جنوری میں کھیلا تھا جب انہیں چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں کی ہوم سیریز کے لیے منتخب کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں