ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

باپ نے معصوم بیٹی کو کیوں قتل کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیوہیمپشائر: امریکا میں ایک شقی القلب باپ نے اپنی ہی 5 سالہ معصوم بیٹی کو اس لیے قتل کر دیا کیوں کہ وہ اسے سابقہ بیوی کی یاد دلاتی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیوہیمپشائر میں سابقہ بیوی کی یاد دلاتی ایک معصوم بچی باپ کے ہاتھوں بے دردی سے ماری گئی، ایڈم منٹگمری نے اپنی پانچ سالہ بیٹی ہارمنی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کئی مہینے مختلف جگہوں پر چھپائی۔

ریاست کے شہر مانچسٹر کی سپیریئر کورٹ میں منگل کو ایڈم منٹگمری کی ایک دوست ربیکا مینز نے گواہی دیتے ہوئے کہا کہ منٹگمری اپنی بیٹی کو دل کی گہرائی سے نفرت کرتا تھا کیوں کہ وہ اسے اس کی سابقہ بیوی کی یاد دلاتی تھی۔

- Advertisement -

حکام کا خیال ہے کہ منٹگمری نے بیٹی کو 7 دسمبر 2019 کو قتل کیا تھا، لیکن تقریباً 2 سال تک اس کے لاپتا ہونے کے بارے میں کسی کو خبر نہ ہوئی، جب کہ ہارمنی کی لاش تاحال نہیں مل سکی ہے۔ ایڈم منٹگمری نے عدالت میں قتل کے الزام سے انکار کر دیا ہے، اور کہا کہ ہارمنی دراصل 6 دسمبر کو اس وقت مر گئی تھی جب وہ اپنی سوتیلی ماں (ایڈم کی چھوڑی ہوئی بیوی) کائلا منٹگمری کے ساتھ تھی۔

منٹگمری پر 2022 میں دوسرے درجے کے قتل، لاش کے ساتھ بدسلوکی اور شواہد مٹانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، منٹگمری کی سابقہ بیوی کائلہ منٹگمری نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس نے ہارمنی کو متعدد بار پیٹا۔ حکام کے مطابق ہارمنی کو قتل کرنے کے بعد منٹگمری نے مبینہ طور پر اس کی باقیات کو گھر کی چھت کے ایک وینٹ میں چھپا دیا تھا، بعد میں اس نے باقیات کو اپنے کام کی جگہ کے فریزر میں منتقل کر دیا اور آخر کار مارچ 2020 میں انھیں ٹھکانے لگا دیا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران منٹگمری کی ایک دوست ربیکا مینز نے گواہی دی کہ اس نے ایک بار ہارمنی پر حملہ کرنے کا اعتراف کیا تھا، ربیکا نے منٹگمری کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا کہ وہ ہارمنی سے ’نفرت‘ کرتا تھا کیوں کہ وہ اسے ہارمنی کی ماں کرسٹل سوری کی یاد دلاتی تھی۔ ہارمنی کی پیدائش کے وقت منٹگمری اور کرسٹل سوری کا رشتہ ختم ہو چکا تھا، اس لیے ہارمنی کو مختلف خاندانوں نے گود لیا تھا، تاہم وہ اپنی ماں سوری کے ساتھ بھی رہتی تھی، پھر اس نے 2018 میں ہارمنی کی تحویل کھو دی کیوں کہ ایڈم منٹگمری نے فروری 2019 میں اس کی تحویل حاصل کر لی تھی، تاہم ایڈم نے چند ماہ بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا۔

منٹگمری کے وکلا نے سیکنڈ ڈگری قتل، سیکنڈ ڈگری حملہ، اور ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کے الزامات مسترد کرنے کی کوشش کی، لیکن جج ایمی میسر نے ان کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ اس کیس میں اگلی سماعت بدھ کو ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں