بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی کی باضابطہ توثیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کانگریس کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور امریکی صدر کامیابی کی باضابطہ توثیق کردی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی نائب صدر کاملا ہیریس نے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی باضابطہ کامیابی کی توثیق کی جس کے بعد انتقال اقتدار پرامن طور پر منتقل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

اس سے قبل نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ ہش منی کیس کا فیصلہ سنانے والے نیویارک کے جج پر برہم ہوگئے اور انہیں متنازع اور کرپٹ قرار دیدیا۔

- Advertisement -

نو منتخب صدر امریکی ٹرمپ نے کہا کہ نیو یارک اسٹیٹ کہ سپریم کورٹ کے جج کو برطرف کیا جانا چاہیئے۔

ٹرمپ نے جج جوآن مرچن پر الزام عائد کیا کہ وہ ڈیموکریٹ پارٹی کیلئے کام کررہے ہیں، ٹرمپ نے کہا ہش منی کیس بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی ہے۔

واضح رہے کہ جج جوآن مرچن نے گزشتہ روز ٹرمپ کی صدارتی استثنیٰ کی استدعا مسترد کی تھی جج جوآن مرچن رقوم کی ادائیگیاں چھپانے پر ٹرمپ کو 10 جنوری کو سزا سنانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ریپبلکن رہنما کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف عدالتی فیصلے پر اپیل دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مستعفی ہونے کا اعلان

خیال رہے کہ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں