کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص کے بعد شہزادہ ہیری اور ان کی زوجہ میگھن مرکل نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ہیری اور میگھن نے پرنسز آف ویلز کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سنتے ہی پرانی رنجشیں بھلاتے ہوئے شہرزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن سے رابطہ کیا ہے۔ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نے گزشتہ رات ’نجی طور پر‘ ان سے رابطہ کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انھیں بھی کیٹ کی بیماری کا تب ہی پتہ چلا جب باقی دنیا کو ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر ملی۔
اندرونی ذرائع نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ ہیری اور میگھن کو ان کی بیماری کوئی اندازہ نہیں تھا۔ دنوں شہزادوں کے درمیان بات چیت کا انکشاف آئی ٹی وی کے رائل ایڈیٹر کرس شپ نے کیا،
انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اس خبر کے بعد سے دونوں شہزادے رابطے میں رہے ہیں لیکن ایسا نہایت نجی طور پر کیا گیا ہے۔
ہیری نے ایک بار کیٹ کو ’بڑی بہن‘ قرار دیا تھا جبکہ ان کی شہزادہ ولیم سے شادی کے بعد ہیری اور کیٹ بھی ایک دوسرے کی کافی عزت کرتے تھے۔
تاہم یہ رشتہ اس وقت ٹوٹ گیا تھا جب ہیر نے اپنی اہلیہ میگھن مرکل کو کیٹ اور ولیم سے متعارف کرایا تھا اور بالآخر کافی ان بن کے بعد جوڑے نے شاہی خاندان سے دوری اختیار کرلی تھی۔
واضح رہے کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کنیسر میں مبتلا ہو گئی ہیں اور وہ علاج کے ابتدائی مراحل کے بعد روبہ صحت ہیں۔
انھوں نے یہ انکشاف خود اپنے ویڈیو پیغام میں کیا جس میں وہ جذباتی ہو کر بیماری سے متعلق پہلی بار اس کی تصدیق کر رہی ہیں۔
کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ یہ ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل دو مہینے رہے ہیں لیکن میرے پاس ایک بہترین میڈیکل ٹیم ہے جس نے میرا بہت خیال رکھا جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔