اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

ہیری بروک کے شاندار کیچ پر بین اسٹوکس نے سر پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں انگلش کھلاڑی ہیری بروک نے دوسری سلپ پر شاندار کیچ تھام لیا۔

ناٹنگھم میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے زمبابوے کو اننگز اور 45 رنز شکست دے دی، شعیب بشیر کو میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ پڑھیں: انگلش اسپنر شعیب بشیر نے نئی تاریخ رقم کردی

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 565 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی تاہم زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 265 میں فالو آن کا شکار ہوئی اور دوسری اننگز میں 255 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تاہم میچ میں ہیری بروک نے ویسلی مدھویرے کا 31 رنز پر سیکنڈ سلپ میں شاندار کیچ پر تھاما جسے دیکھ کر بولر بین اسٹوکس کی حیران رہ گئے اور سر پکڑنے لگے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیری بروک ہوا میں اُچھلے گیند پر جھپٹے اور پلک جھپکتے ہی کیچ پکڑ لیا۔

کمنٹیٹر کو بھی یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ شاندار کیچ بین اسٹوکس کو بھی یقین نہیں آرہا ہے، بروک نے اس کے علاوہ بھی میچ میں کیچز پکڑے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں