تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہیری پوٹر کے شائقین کے لیے بڑی خوش خبری

لندن: بچوں کے لیے لکھی جانے والی مشہور ترین سیریز ہیری پوٹر کے شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ وہ جادوئی اسکول کے ’گریفنڈر‘ کاٹیج میں 50 پونڈ کی رقم ادا کر کے ایک رات گزار سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیری پوٹر کے پرستاروں کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ ہیری پوٹر سیریز کے جادوئی اسکول ہوگوارٹس کے ایک گھر گریفنڈر کی طرح ڈیزائن شدہ برطانوی کاٹیج میں اس طرح رات گزار سکتے ہیں جیسے کہ وہ سچ مچ میں گریفنڈر میں بیٹھے ہوں۔

اس کے لیے لیورٹن میں نارتھ شائر میں ایک کامن روم کو بالکل اسی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس طرح کے کمرے میں ہیری پوٹر اپنے دوستوں کے ساتھ ہوگوارٹس کی تعلیم کے دوران رہتا تھا۔

اس برطانوی کاٹیج میں مہمان اسی طرح لکڑی کے پلنگ پر لیٹ کر آرام کر سکیں گے، کاٹیج میں کمروں کا کلر تھیم بالکل وہی ہے جو گریفنڈر ہاؤس کا تھا، یعنی سرخ اور گولڈ۔ہر پلنگ کی پرائیویسی کے لیے اس پر سرخ پردے بھی لٹکائے گئے ہیں۔

لیونگ روم ایریا میں ہوگوارٹس اسکول کی ایک اور نشانی بھی رکھی گئی ہے، یہ ہے پتھر کا بنا بہت بڑا آتش دان، جہاں بڑے بڑے سرخ صوفے رکھے گئے ہیں، جن پر بیٹھ کر شائقین ہیری پوٹر کتاب اٹھا کر لطف کو دوبالا کر سکیں گے۔

باتھ روم کو بھی ہوگوارٹس اسکول کے تھیم کے مطابق بنایا گیا ہے، جہاں ایک بہت بڑی منقش شیشے والی کھڑکی ہے جس پر سنہری بالوں والی جل پری بنائی گئی ہے، یہ اشارہ ہے ’ہیری پوٹر اینڈ دی گوبلٹ آف فائر‘ کی طرف جس میں ہیری پوٹر اسکول کے پریفیکٹ کے سجے ہوئے باتھ روم میں پھسل گیا تھا۔

اس کاٹیج کے پلنگوں میں 6 افراد سو سکتے ہیں، اس میں ایک کچن ایریا بھی ہے جہاں شائقین کی ضرورت کا سارا سامان مہیا کیا گیا ہے، جہاں وہ جادوگروں کی طرح کھانا تناول کر سکیں گے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ اس کاٹیج کامن روم میں ٹھہرنے کے لیے شائقین کو جادوئی اسکول کے گرنگاٹس بینک میں نہیں گھسنا پڑے گا بلکہ وہ یہاں ایک رات گزارنے کے لیے صرف 50 پونڈز سے آغاز کر سکتے ہیں، جہاں چھ افراد آپس میں اسے شیئر کریں گے۔

Comments

- Advertisement -