اشتہار

ہیری پوٹر سیریز کی دوبارہ ریلیز کے حوالے سے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

مشہورِ زمانہ سیریز ہیری پوٹر کی دوبارہ ریلیز کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں، جے کے رولنگ فرنچائز کو دوبارہ سے شروع کرنے کیلئے پُرجوش ہیں۔

پہلے اس طرح کی خبیرن بھی سامنے آئی تھیں کہ وارنر برادرز ڈسکوری ہیری پوٹر کو ایک نئی لائیو ایکشن سیریز کے ساتھ دوبارہ لانچ کرے گی۔ تاہم ابھی تک سیریز کے حوالے سے بہت سی باتیں نامعلوم ہیں مگر سی ای او ڈیوڈ زسلاو نے ہیری پوٹر کے ریلیز کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

زسلاو کے مطابق ہیری پوٹر ریبوٹ سیریز کو زیادہ سے زیادہ 2026 میں لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ انھوں نے جے کے رولنگ کے ساتھ حالیہ بات چیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ نئی ریلیز کے لیے پُرجوش ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ہم ہیری پوٹر کی ریلیزکے بارے میں اپنے جوش و خروش کے بارے میں بتاتے ہوئے بالکہ بھی نہیں شرمارہے کیوں کہ سیریز کی آخری فلم کئی سال پہلے بنائی گئی تھی۔

زسلاو نے بتایا کہ میں نے چند ہفتے قبل لندن میں جے کے رولنگ اور اس کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ دونوں فریق اس فرنچائز کو دوبارہ سے لانچ کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

سی ای او وارنر برادرز ڈسکوری نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے مداحوں کے ساتھ دوبارہ سے نئی کہانیاں شیئر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ ریبوٹ سیریز کئی سالوں سے بننے کے مراحل میں ہے۔ اس کا اعلان پہلی بار 2021 میں کیا گیا تھا، تاہم اسے 2023 تک وارنر برادرز ڈسکوری کی طرف سے آفیشل گرین لائٹ نہیں ملی تھی۔

اس کے علاوہ نئے ریبوٹ سیریز کے سلسلے میں اسٹوڈیو نے بڑی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔ منتظمین کو امید ہے کہ ہیری پوٹر سیریز 10 سال سے زیادہ چلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں