تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سابق بھارتی کرکٹر نے ایشیا کپ کی ڈریم ٹیم بتادی

ایشیا کپ کا 15واں ایڈیشن اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور فائنل میچ آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے فائنل الیون کا انتخاب کیا ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ہرشا بھوگلے نے محمد رضوان اور رحمان اللہ گرباز کو اوپنر رکھا ہے۔

رضوان کو منتخب کرنے پر ہرشا نے بتایا کہ بابر اعظم رنز اسکور نہیں کررہے اس پر رضوان کے اوپر بھاری ذمہ دار عائد ہوئی اور انہوں نے اس کو بخوبی نبھایا بھی ہے۔

کرک بز سے بات کرتے ہوئے، کرکٹ ماہر نے تیسرے نمبر پر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو رکھا ہے جو ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

اگرچہ ایشیا کپ میں بھارت کی مہم مایوس کن رہی لیکن کوہلی کے رنز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی نظر میں ٹیم کو حوصلہ دیا ہے نجیب اللہ زدران کو مڈل آرڈر میں افغانوں کے لیے ٹھوس پرفارمنس کے بعد ٹیم میں جگہ ملی۔

ہرشا نے مڈل آرڈر میں سری لنکا کے بھنوکا راجا پکسے اور دسن شناکا کو رکھا ہے۔

اسپنرز میں پاکستان کے شاداب خان اور محمد نواز کو شامل کیا ہے۔

فائنل الیون: محمد رضوان، رحمان اللہ گرباز، ویرات کوہلی، نجیب اللہ زردان، بھنوکا راجا پکسے، دسن شناکا، شاداب خان، محمد نواز، بھونیشور کمار، نسیم شاہ، دلشان مدھوشناکا شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -