بھارت کے معروف صحافی اور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کے ورلڈکپ میں شاندار آغاز پر ان کی تعریف کی ہے۔
کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستانی اوپنر کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ حارث ورلڈ کپ کو اپنے پی ایس ایل کے انداز میں کھیل رہے ہیں۔
Mohd Haris is carrying his PSL style into the World Cup! This is done start!
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) November 3, 2022
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ بہادری سے جیتے ہیں اور بہادری سے ہی مرتے ہیں، حارث پاکستان کی ایک اچھی سلیکشن ہے۔
You live by the sword, you die by the sword. Was still a good approach from Haris. https://t.co/QMXaQ43dBi
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) November 3, 2022
واضح رہے کہ آج کے سنسنی خیز مقابلے میں محمد حارث نے جنوبی افریقا کے خلاف 11 گیندوں پر شاندار 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے جس کے بعد اینرچ نورکیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
یاد رہے کہ محمد حارث کو پاکستانی کرکت ٹیم میں فخر زمان کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔