بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر ہرشیت رانا نے انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو پر ہی ریکارڈ بنا دیا۔
ناگپور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے 248 رنز بنائے جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
میچ میں بھارتی فاسٹ بولر نے پہلے ہی میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں اور وہ تینوں فارمیٹ کے ڈیبیو پر تین وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔
ہرشیت رانا نے سات اوورز میں 53 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس اسپیل کے ساتھ فاسٹ بولر نے ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور وہ تینوں فارمیٹ میں تین وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بھارتی بولر بن گئے ہیں۔
فاسٹ بولر کے ون ڈے کیریئر کا آغاز اچھا نہیں تھا کیونکہ فل سالٹ نے ان کے پہلے ہی اوور میں 26 رنز جڑ دیے جس میں تین چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
اس اوور کے بعد ہرشیت رانا نے شاندار واپسی کی اور بقیہ چار اوورز میں ایک میڈ ان کے ساتھ تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ہرشیت رانا نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں بھی چار اوورز میں 33 رنز کے دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو پر 48 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
انہوں نے بھارت کے لیے دو ٹیسٹ اور واحد ٹی 20 کھیلا ہے دو ٹیسٹ میں انہوں نے 50.75 کی اوسط سے چار اور ٹی 20 میں 11 کی اوسط سے تین وکٹیں لیں۔