ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

دھند کے باعث کار نہر میں جا گری، 10افراد لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے ہریانہ کے فتح آباد میں جمعہ کی رات شدید دھند کے باعث ایک کروز کار نہر میں گر گئی، جس میں 12 افراد سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کار بھاکڑا نہر میں گرنے سے دس افراد لاپتہ ہو گئے ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں رات گئے تک جاری رہیں، حکام نے ایک 10 سالہ لڑکے کو بچالیا ہے جبکہ ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہریانہ میں پیش آنے والے واقعے میں گاڑی میں سوار افراد پنجاب میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔ رات 10 بجے کے قریب، سردار والا گاؤں کے قریب ایک پل کو عبور کرنے کے دوران شدید دھند کے باعث ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔ جس کے نتیجے میں گاڑی پل سے نہر میں جاگری۔

گاڑی کے ڈرائیور، جس کی شناخت جرنیل سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، نے گاڑی کے پانی میں گرنے سے پہلے ہی اس سے چھلانگ لگا دی، اور وہ محفوظ رہا۔

تاہم، 12 دیگر مسافر گاڑی کے اندر موجود تھے، ریسکیو ٹیمیں 10 سالہ ارمان کو بچانے میں کامیاب ہوگئیں جبکہ 55 سالہ بلبیر سنگھ کی لاش نہر سے نکال لی گئی۔

طیارہ حادثہ : امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ پولیس کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ غوطہ خوروں اور ریسکیو اہلکاروں نے رات بھر تلاش جاری رکھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں